Naveed
جمعرات , 16 جولائی 2020ء
(339) لوگوں نے پڑھا
(31 مئی 2020)چک جھمرہ میں چک 102 ج ب برج منڈی گاوٗں کی رہائشی لڑکی جس کو اغوا کیا گیا تھا۔ 9 ماہ بعد گھر واپس پہنچ گئی۔ لڑکی کے ماموں نے اس کے اغوا کا مقدمہ درج کرایا تھا۔ لڑکی کے ماموں کا کہنا تھا کہ لڑکی کو اغوا کاروں نے اس وقت اغوا کیا تھا جب وہ چک 115 ج ب دال گڑھ میں اپنی والدہ سے ملنے جارہی تھی ملزمان لڑکی کو اغوا کرکے چنیوٹ لے گئے۔ لڑکی نے واپس آنے کے بعد اغوا کاروں کے نام بتاےٗ ان میں آصف اس کی اہلیہ کلثوم، صباح خان اس کی اہلیہ صبا، اور اسد شامل ہیں۔ لڑکی نے مزید بتایا کہ ملزمان اسے بھاونا لے گئے جہاں ملزمان اسے زیادتی کا نشانہ بناتے رہے بعد ازاں اسے اسلام آباد لے گئے اور جسم فروشی پر مجبور کرنے لگے۔ جب وہ ان کے قابو میں نہیں آئی تو اسے ایک ملازمہ کی جاب پر رکھوادیا اور مالک سے ملزمان نے 4 ماہ کی ایڈوانس سیلری بھی لے لی۔ لڑکی نے موقع دیکھ کر ملازمہ کی نوکری کے دوران اپنے گھر والوں کو فون کیا جنہوں نے اسے وہاں سے بازیاب کرایا۔ متاثرہ لڑکی کا کہنا تھا کہ اغوا کاروں نے سات مزید لڑکیوں کو بھی اغوا کیا ہوا تھا۔ اور ان سے بھی جسم فروشی کروارہے ہیں۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے کاروائی کا آغاز کردیا ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے ماررہی ہیں۔