ہفتہ , 04 جولائی 2020ء
(108) لوگوں نے پڑھا
ضلعی انتظامیہ فیصل آباد نے تحصیل چک جھمرہ میں مہنگائی کو ختم کرنے کے لیے اقدامات کا فیصلہ کیا ہے ۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پیر چھ جولائی سے چینی سرکاری نرخ ستر روپے فی کلو پر دستیاب ہوگی اس مقصد کے لیے ڈپٹی کمشنر فیصل آباد نے ملک اسٹور، شیخ شاہد اسٹور، عبدالغفرا اسٹور، ثاقب کریانہ اسٹور اور حاجی اکبر کریانہ اسٹور کو پابند کردیا ہے کہ ان اسٹور پر چینی ستر روپے فی کلو دستیاب ہوگی ۔ اسسٹنٹ کمشنر امتیاز بیگ کا کہنا ہے کہ جن دکناداروں نے مقررہ قیمت سے زائد نرخ پر چینی فروخت کی ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی ۔