جمعرات , 02 جولائی 2020ء
(134) لوگوں نے پڑھا
تحصیل چک جھمرہ میں عوامی شکایات پر ڈپٹی کمشنر فیصل آباد محمد علی اور سی پی اور سہیل چوہدری نے حل کرنے کے احکامات جاری کئے۔ کھلی کچہری کے بعد ڈی سی فیصل آباد نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال اور گورمنٹ ہائیر سيكندری سکول کا دورہ بھی کیا جس پر ہسپتال میں پانی اور صفائی نہ ہونے پر ایڈمن ڈاکٹر سمیع کو معطل کرتے ہوے ایم ایس کو شو کاز نوٹس جاری کر دیا۔ ڈی سی فیصل آباد نے گورنمنٹ ہائیر سيكندری سکول چک جھمرہ میں غیر حاضر سائنس ٹیچر سجاد کو معطل کردیا۔ گورمنٹ ہائیر سيكندری سکول کے پرنسپل کو سکول میں بچوں کے لیے واٹر فلٹریشن پلانٹ لگانے کے احکامات جاری کیے۔ اس موقع پر ڈی سی فیصل آباد وزیر اعلیٰ پنجاب انسپکشن ٹیم کے سربراہ حاجی اجمل چیمہ سی پی او سہیل چوہدری کے ساتھ ساتھ سرکاری آفیسروں تاجروں اور صحفافیوں کی بڑی تعداد موجود تھی