جمعہ , 07 اگست 2020ء
(203) لوگوں نے پڑھا
تحصیل چک جھمرہ کے علاقے جھمرہ میں ایک شخص نے اپنے بیٹوں ندیم،گگو،وسیم کو نافرمانیوں کی وجہ سے جائیداد سے عاق کیااور اپنی زمینیں بیٹیوں کے نام کردی ۔ جس کا بیٹوں کو بہت غصہ تھا جس کی وجہ سے یہ بھائی باپ کے جنازے پر بھی نا آئے۔ والد کے فوت ہونے کے بعد نا فرمان بیٹوں نے زمین واپس لینے کے لئے چچا زاد بھائیوں کو ساتھ ملاکربہنوں پر سرعام تشدد کیا مارا پیٹا اور بہنوں کو صرف مارا ہی نہیں بلکہ زمین انکے نام نہ کرنے پر جان سے مارنے کی دھمکی بھی دی ۔ جب مظلوم لڑکیاں پولیس کے پاس انصاف لینے تھانہ چک جھمرہ پہنچیں توپولیس نے قانونی تقاضے پورے کرنے اورملزمان کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دینے سے صاف انکار کر دیا۔ مظلوم خواتین نےاعلی حکام سے انصاف کی اپیل کی ہے