جمعہ , 20 نومبر 2020ء
(318) لوگوں نے پڑھا
فیصل آباد کی تحصیل چک جھمرہ میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تین جرائم پیشہ افراد گرفتار کرلیے۔ ملزمان شہباز،دستگیر اور عثمان علاقہ تھانہ چک جھمرہ اور گردونواح کے علاقوں میں ہونیوالی ڈکیتی اوررہزنی کی متعدد وارداتوں میں مطلوب تھے، پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔