پیر , 20 اپریل 2026 ء
ٓاپ کو معلوم ھے کہ ٓاپ کے علاقہ چک جھمرہ میں کیا ہو رہا ہے؟

فیصل آباد ڈویژن

گھر کی چھت ٹوٹنے کے بعد متاثرین امداد کے منتظر تیز رفتار بس کی کار کو ٹکر، 2 افراد زخمی دریائے چناب میں نہاتے ہوئے نوجوان ڈوب کر جانبحق اسکول میں لگے بجلی کے کھنبے ناخوشگوار حادثے کا سبب بن سکتے ہیں گلیوں میں پانی جمع ہونے سے اہل محلہ پریشان تازہ ترین خبریں

حالیہ گندم کی بوائی کم, چک جھمرہ میں اگلے سال بھی گندم کی قلت پیدا ہونے کا خدشہ

حالیہ گندم کی بوائی کم, چک جھمرہ میں اگلے سال بھی گندم کی قلت پیدا ہونے کا خدشہ
اتوار , 05 جولائی 2020ء (241) لوگوں نے پڑھا
فیصل آباد کی تحصیل چک جھمرہ میں رواں سال میں صرف 57 ہزار ایکڑز رقبہ پر گندم کی فصل کاشت کی گئی ہے جو اس تحصیل کی 3 لاکھ 32 ہزار 4 سو 61 افراد کی آٹے کی مانگ کو پورا کرنے کے لیے کم ہے اس لیے تحصیل چک جھمرہ کے مکینوں کو آنے والے سال میں گندم کی کمی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ایک اندازے کے مطابق چک جھمرہ کے علاقہ میں گندم کی فصل فی ایکڑ 40 من پیداوار مہیا کرتی ہے اب یہاں پر اس تحصیل میں کل کاشت ہونے والے یعنی 57 ہزار ایکڑز گندم کو حاصل شدہ پیداوار یعنی 40 من سے ضرب دیں تو جواب آئے گا 22 لاکھ 80 ہزار من جبکہ حالیہ بارشوں کی وجہ سے گندم کی پیداوار میں کمی و بیشی ہونے کا امکان بھی موجود ہے اب تحصیل چک جھمرہ کی کل آبادی 332461 افراد کو اندازے کے مطابق رواں سیزن میں حاصل ہونے والی گندم کی کل پیداوار یعنی 2280000 من سے ضرب دیں تحصیل چک جھمرہ کے ہر فرد کو تقریبا ساڑھے چھ من گندم سالانہ ملے گئی جبکہ ایک شخص روزانہ تین پاؤ آٹا بھی کھائے تو اس کو سالانہ 9 من آٹا درکار ہوتا ہے جبکہ محکمہ زراعت اس بات کو نظر انداز کرکے گندم کی بوائی کے دنوں میں بھی کینولا سرسوں سمیت دیگر دوسری فصلوں کو پرموٹ کرتا رہا۔ضرورت اس امر کی ہے کہ محکمہ زراعت ہر فصل کی بوائی کے دنوں میں یونین کونسل کی سطح پر کاشتکاروں کو مکمل معلومات فراہم کرنے کے ساتھ علاقائی ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے کاشتکاروں کو فصل کی کاشت کی راغب کرے۔
  • کاروبار
  • صحت

Email will Not publish publicly. Please access our Privacy Policy to learn what personal data MeriDharti.pk collects and your choices about how it is used. All users of our service are also subject to our Terms of Service.

Recieve News alerts?

Log in to get started

Forgot your password?

New to MeriDharti.pk? Sign up now