جمعرات , 09 جولائی 2020ء
(333) لوگوں نے پڑھا
تھانہ
ساہیانوالہ کے علاقہ 45ج ب مجوراں والامیں دومتحارب گروپوں عمران چدھڑگروپ
اورراشدوسیرگروپ میں شدیدفائرنگ کاتبادلہ علاقہ مکینوں میں شدیدخوف وہراس رات کو
مسلسل دواڑھائی گھنٹے تک ہوائی فائرنگ جاری رہی پولیس خاماش تماشائی
کاکرداراداکرتی رہی اہل علاقہ میں خوف وہراس پھیلانے والیافرادکی بجائے پولیس نے
مبینہ طورپرمتحارب گروپس کیاصل ملزمان پکڑنیکی بجائے انکی طرف سے کمسن لڑکے
لیکرخانہ پوری کرڈالی دو گروپس کے نو ملزمان پولیس نے گرفتار کر لئے، دونوں گروپس
کے قبضہ سے بھاری مقدار میں اسلحہ بھی برآمدہواہے تفصیلات کیمطابق تھانہ
ساہیانوالہ کے گاؤں 45ج ب مجوراں والامیں مقدمہ بازی کی بناء پرپیداہونیوالی
دشمنی کی وجہ سے دومتحارب مسلح گروپس میں شدیدفائرنگ کاتبادلہ ہواعینی شاہدین نے
بتایاکہ متعلقہ پولیس فائرنگ کاتبادلے کی اطلاع پرگاؤں سے کچھ دورکھڑی رہی
اورکارروائی کرنیکی بجائے خاموش تماشائی کاکرداراداکرتی رہی بعدازاں دریافت ہواکہ
پولیس نے اصل ملزمان پکڑنے کی کی بجائے دونوں گروپس کی طرف سے من
پسندافراددیکرخانہ پوری کردی گئی