منگل , 07 جولائی 2020ء
(332) لوگوں نے پڑھا
تحصیل چک جھمرہ میں ایس ایچ او تھانہ ساہیانوالہ جاوید اقبال رندھاوا کی علاقہ بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کاروایاں جاری ہے۔ مختلف مقامات سے سات بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار کر لیے جنکے خلاف 9 سی اور 4/ 3 شراب فروشی کی دفعات لگا کر مقدمات درج کر لیے۔ گرفتار ملزمان میں صوبے خان سے 1300 گرام چرس ۔قمر عباس سے 1290 گرام ۔اللہ دتہ سے 2200 گرام۔ نظر حیات سے 1150 گرام چرس برآمد ہوئی۔ باقی تین ملزمان عامر مسیح 17 لیٹر شراب ۔زکا اللہ 20 لیٹر اور تنویر عباس سے 30 لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے۔ منشیات فروشوں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن کرنے پر علاقہ مکیون نے ایس ایچ او جاوید اقبال رندھاوا اور ٹیم کو خراج تحسین پیش کیاتھانے دار جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ اگرعلاقہ بھر کی عوام پولیس کا ساتھ دے تو جرائم پیشہ افراد پیدا نہیں ہو سکتے ۔