Naveed
منگل , 18 مئی 2021ء
(539) لوگوں نے پڑھا
چک جھمرہ تھانہ ساہیانوالہ کے علاقہ 136 بھکڑے والا میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جس میں تین بچوں کے ساتھ ایک بھینس اور گائے آگ سے جھلس گئے۔ افسوسناک واقعہ مبینہ طور پر لکڑیوں سے بنے ہوئے چھپرے کو آگ لگنے کی وجہ سے پیش آیا۔ آگ سے جھلس کر تین بچوں سمیت ایک گائے اور ایک بھینس جھلس گئی بعد ازاں گائے جھلسنے کے بعد جانبر نہ ہوسکی جبکہ بچوں کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔ افسوسناک طور پر آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی افضل نامی جانوروں کے مالک کا کہنا تھا آگ لگانے والوں کو بے زبان جانوروں پر ذرا بھی رحم نہیں آیا مالک کا مزید کہنا تھا کہ جانوروں کے جھلسنے کی وجہ سے اس کا چھ لاکھ کی مالیت کا نقصان ہوا آگ لگنے کے بعد ریسکیو کے نہ پہنچنے کی وجہ سے لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھائی۔