Naveed
بدھ , 26 مئی 2021ء
(396) لوگوں نے پڑھا
فیصل آباد کے علاقے نیاموآنہ منڈی میں واقع کمرشل مارکیٹ کے قریب گھر میں ڈکیتی کی واردات کے دوران چوکیدار کی فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو اپنی تحویل میں لے کر تحقیقات کرتے ہوئے بتایا کہ ہلاک ڈاکو کا نام عباس عرف باسا ہے جو کہ ڈکیتی کے 26 مقدمات میں پولیس کو پہلے ہی مطلوب تھا۔ واردات مقتول کی آخری واردات ثابت ہوئی۔ بعد ازاں پولیس نے لاش کو ہسپتال منتقل کیا۔