بدھ , 09 ستمبر 2020ء
(360) لوگوں نے پڑھا
تحصیل چک جھمرہ اور گردونواح میں گذشتہ دنوں ہونے والی بارشوں کے باعث بھاری مقدارمیں فصلیں تباہ ہوئیں۔ چارے کی فصل بھی مکمل طور پر تباہ ہوگئی ہے مویشی پالنے والوں کوچارے کی شدید قلت کا سامنا ہے جبکہ چارے کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگی ہیں چارہ فی کینال 6 سے 7 ہزار روپے فروخت ہونے لگا ہے تفصیلات کے مطابق گذشتہ دنوں جھمرہ کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری رہا تھا بہت سے علاقوں میں بارشوں کا پانی سیلابی شکل اختیار کر گیا جس سے کئی ایکٹر رقبہ پانی میں ڈوب گیا اب یہ زرعی اراضی سیم کا شکار ہوگئی ہےسیم زدہ علاقوں میں کاشتکاروں کی بہت سی فصلیں تباہ ہونے کے ساتھ ساتھ چارے کی فصل بھی گل سڑ گئی ہے نتیجتاً مویشی پالنے حضرات کو چارے کی قلت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے واضح رہے کہ اس علاقے میں سبز چارے کا کوئی قابل ذکر نعم البدل بھی نہیں ہے۔