Naveed
منگل , 05 جنوری 2021ء
(594) لوگوں نے پڑھا
چک جھمرہ کے مختلف علاقوں میں گزشتہ روز وقفے وقفے سے تیز بارش کا سلسلہ جاری رہا، بارش کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا، لوگوں نے ٹھنڈ سے بچنے کے لئے جرسیوں رضائیاں اور کمبلوں کے استعمال میں اضافہ کردیا۔ بارشوں کے دوران بجلی بھی مختلف علاقوں میں بند رہی۔ بعد ازاں بارش کے اختتام پر یکے بعد دیگرے مختلف علاقوں کی بجلی بحال ہوئی۔