Naveed
پیر , 11 جنوری 2021ء
(446) لوگوں نے پڑھا
پولیس اور ریلوے انتظامیہ کی جانب سے ریلوے لائن کے اطراف میں کھڑے ریڑھی بانوں، ٹھیلہ مالکان اور سبزی فروٹ والے ڈھابوں کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے ان کے سائبان وغیرہ اکھاڑ دیے ہیں۔ خبریں گردش میں ہیں کہ پولیس اور ریلوے انتظامیہ کی جانب سے رشوت کا مطالبہ کرنے پر ٹھیلہ والوں نے انکار کیا تو ان کے خلاف اس طرح کا اقدام اُٹھایا گیا۔ ٹھیلے والوں نے ریلوے انتظامیہ اور پولیس کی اس کاروائی کے خلاف احتجاج کیا ہے۔ معامہ کچھ بھی ہو حکومت و انتظامیہ کو صورتحال پر نوٹس لے کر عدل و انصاف کے قیام کو یقینی بنانا چاہیے۔