Naveed
پیر , 26 اپریل 2021ء
(483) لوگوں نے پڑھا
تھانہ منصور آباد میں سے پولیس کے بارے میں انکشاف ہوا کہ پولیس نے ایک جوے کے اڈے پر چھاپہ مار کر جوے پر لگائی گئی 95 ہزار کی رقم برآمد کرلی جبکہ ایف آئی آر صرف 15 ہزار کی کاٹی۔ مذید اطلاعات کے مطابق پولیس کی جانب سے گرفتار کئے گئے ملزمان کو بھی دس دس ہزار لے کر چھوڑ دیا گیا پولیس کی جانب سے ملزمان کے لئے اس طرح کی رعائتیں جرم میں اضافے کا باعث بنتی ہیں اعلی حکام کو مذکورہ صورتحال سے نبٹنے کی از حد ضرورت ہے۔