پیر , 20 اپریل 2026 ء
ٓاپ کو معلوم ھے کہ ٓاپ کے علاقہ چک جھمرہ میں کیا ہو رہا ہے؟

فیصل آباد ڈویژن

گھر کی چھت ٹوٹنے کے بعد متاثرین امداد کے منتظر تیز رفتار بس کی کار کو ٹکر، 2 افراد زخمی دریائے چناب میں نہاتے ہوئے نوجوان ڈوب کر جانبحق اسکول میں لگے بجلی کے کھنبے ناخوشگوار حادثے کا سبب بن سکتے ہیں گلیوں میں پانی جمع ہونے سے اہل محلہ پریشان تازہ ترین خبریں

چک جھمرہ کی پولیس عوام سے عیدی جمع کرنے میں مصروف، لاک ڈاؤن نے ناجائز آمدنی کے نئے ذرائع پیدا کردیے

چک جھمرہ کی پولیس  عوام سے  عیدی جمع کرنے  میں مصروف، لاک ڈاؤن نے  ناجائز  آمدنی کے نئے ذرائع پیدا کردیے
جمعرات , 02 جولائی 2020ء (341) لوگوں نے پڑھا
عید سے قبل چک جھمرہ کی پولیس  بھی فیصل آباد  کی دیگر تحصیلوں کی طرح عیدی وصولی میں پیش پیش ہے پولیس نے عید اکٹھی کرنا شروع کر دی۔ تھانہ بلوچنی، جھمرہ سمیت مختلف تھانوں میں پرانے افسران کی جانب سے منتھلیاں وصولنے پر نئے تعینات ہونے والے افسران سیخ پا ہیں ۔ زیادہ سے زیادہ عیدی اکٹھی کرنے کی دوڑ کیساتھ ساتھ ملازمین میں مقابلے کی سرد جنگ، دیگر جرائم نظر انداز ہونے لگے۔ شہر کے اندر موجود تھانے تو لاک ڈاوٗن کے دوران چوری چھپے دوکانیں کھلوانے کی مد میں خوب کمائی کر رہے ہیں جبکہ دیہاتی علاقوں کے تھانے غیر قانونی پٹرول اور ایل پی جی ریفلنگ مشینوں کی اجازت دیکر فی کس پچاس پچاس ہزار اکٹھا کر رہے ہیں۔۔ اس عمل میں تھانہ کھرڑیانوالہ، بلوچنی اور چک جھرہ پولیس سمیت تھصیل جڑانوالہ کے دونوں تھانوں کی پولیس پیش پیش ہے۔۔۔ بلوچنی پولیس نے اپنے علاقے کی بیشتر ریفلنگ مشینیں قبضہ میں لیکر پچاس پچاس ہزار عیدی لیکرچھوڑ دی ہیں۔۔۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مالکان جنہھوں نے سابقہ ایس ایچ اوز کو منتھلیاں دی تھیں وہ اب موجودہ پولیس افسران کے گلے کی ہڈی ہیں۔ ذرائع کے مطابق تھانہ بلوچنی میں پٹرول ریفلنگ کا غیر قانونی کاروبار کرنے والوں نے تھانے میں فرنیچر بھی فراہم کیا ہے جبکہ کچھ کمروں کی مرمت اور رنگ روغن بھی کرائی ۔ جنکے خلاف کاروائی کیلیے نئے افسران کم عیدی پر سیخ پا ہیں۔ جبکہ ریفلنگ کا کاروبار کرنے والا مافیہ برملا اس بات کا اظہار کرتا ہے کہ پنجاب پولیس کی گاڑیاں ہمارا تیل پیتی ہیں۔۔
  • کاروبار
  • جُرم و سزا

Email will Not publish publicly. Please access our Privacy Policy to learn what personal data MeriDharti.pk collects and your choices about how it is used. All users of our service are also subject to our Terms of Service.

Recieve News alerts?

Log in to get started

Forgot your password?

New to MeriDharti.pk? Sign up now