Naveed
ہفتہ , 10 اپریل 2021ء
(456) لوگوں نے پڑھا
تھانہ چک جھمرہ کی چوکی پھلائی پولیس کی جانب سے عجیب و غریب اقدام سامنے آیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کسی شہری کا لین دین کا تنازعہ چل رہا تھا یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ تنازعہ شہری کا پولیس کے محکمے سے تھا یا کسی فرد واحد سے، لیکن تصویر میں آپ یہ ضرور دیکھ سکتے ہیں کہ پولیس کی حراست میں بچھڑے کو لے کر جایا جارہا ہے۔ بچھڑے کے مالک کی دہائی تھی کہ اس کا بچھڑا واپس دلایا جائے۔ بعد ازاں اطلاعات کے مطابق ہیڈ کانسٹیبل شاہد رندھاوا کو معطل کر دیا گیا۔