Naveed
منگل , 05 جنوری 2021ء
(422) لوگوں نے پڑھا
میونسپل لائبریری چک جھمرہ عرصہ دراز سے سیاسی و انتظامیہ کی عدم توجہی سے بند پڑی ہے۔ صورتحال مطالعے کے شوقین حضرات اور طلبہ کے لئے انتہائی تکلیف دہ ہے لیکن شائد یہ چک جمرہ کے عوام کی نصیب کی ہی بات ہے۔ حکومت و انتظامیہ کو اس طرف توجہ نہیں ہوتی یا پھر ان کی توجہ دلائی نہیں جاتی عوام تو اپیلیں کر کر کے تھک ہار کر بیٹھ چکی ہے۔ لیکن انتظامیہ شائد دوسرے کاموں میں مگن ہو۔ ایک بار پھر چک جھمرہ کی عوام نے اقتدار کے ایوانوں میں بیٹھے لوگوں سے پرزور اپیل کی ہے کہ چک جھمرہ کی میونسپل لائبریری کو جلد از جلد بحال کرکے عوام کے لئے کھولا جائے تاکہ علم کے پیاسوں کی آبیاری ہو اور تحریر و ادب و کتب بینی کی علمی سرگرمیوں کو فروغ حاصل ہو۔