منگل , 07 جولائی 2020ء
(236) لوگوں نے پڑھا
10 جون 2020 ۔ تحصیل چک جھمرہ انتظامیہ نے ایس او پی کے
حکومتی احکامات ہوا میں اڑا دیے مونسپل کمیٹی چک جھمرہ میں درجنوں لوگوں کے ہجوم
میں مختلف کاموں کے ٹینڈرز کی بولی ہوئی جبکہ اسسٹنٹ کمشنر سمیت دیگر افسران حکومتی رِٹ قائم رکھنے کی بجائے اپنے زیر سایہ لوگوں کے ہجوم میں یہ ٹینڈر
کرواتے رہے تفصیلات کے مطابق ملک بھر کورونا وائرس کی وباء پھیلنے کی وجہ سے حکومت
نے لاک ڈاؤن کا فیصلہ کرتے ہوئے دفعہ 144 کا نفاذ بھی کردیا ہے جس کے تحت تین سے
زائد افراد کی ایک جگہ پر موجودگی کی بناء پر ان کی گرفتاری کے احکامات ہیں مگر
اسٹنٹ کمشنر چک جھمرہ امتیاز علی بیگ اور ٹاوٴن مونسپل ایڈمنسٹریشن چک جھمرہ اور
اے ڈی سی آر جی ریونیو میاں آفتاب اور دیگر افسران نے اس حکومتی حکم نامے کو
پس پشت ڈال کر ٹاوٴن مونسپل کمیٹی چک جھمرہ کی عمارت میں درجنوں لوگوں
کا ہجوم اکٹھا کرکے مختلف کاموں کے ٹینڈرز کی بولی لگوائی ہے واضح رہے کہ اسٹنٹ
کمشنر چک جھمرہ سمیت بہت سے افراد نے کورونا وائرس سے بچاؤ کی حفاظتی تدابیر کو
نظرانداز کرتے ہوئے فیس ماسک تک نہیں پہنا