Naveed
اتوار , 07 فروری 2021ء
(570) لوگوں نے پڑھا
اسسٹنٹ کمشنر آفس تاندلیانوالہ میں میاں زمان وٹو تشریف لائے جس کا اعلان انہوں نے پہلے سے کر رکھا تھا ان کے آنے کا مقصد زمینداروں کی آدائیگیوں کے حوالے سے مسائل پر کھلی کچہری لگانا تھا موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نعمان علی ڈوگر صاحب اور پاکستان کسان بورڈ کے تحصیل صدر مہر محمد عظیم ترہانہ اور پی ٹی آئی کی قیادت میں ملک ذوالفقار علی وٹو بھی موجود تھے۔ کچہری میں شوگر ملز مالکان کو احکامات دیئے گئے اور الٹی میٹم دیا گیا کہ تمام ادائیگیاں حکومت پاکستان کے لاء اینڈ آرڈر کے مطابق 15 دن کے اندر اندر مکمل کی جائیں نہیں تو ان کے خلاف ایف آئی آرز درج کی جائیں گی۔ کسانوں کی جانب سے میاں زمان وٹو کا کو سراہا گیا اور ان کا شکریہ ادا کیا گیا۔