جمعرات , 09 جولائی 2020ء
(439) لوگوں نے پڑھا
نومنتخب چیئرمین ملک صفدرحسین اعوان نے اپنے عہدہ کا چارج سنبھال لیا۔اس موقع پر صوبائی وزیرحاجی اجمل چیمہ،ضلعی جنرل سیکرٹری پاکستان تحریک انصاف شیرافگن چیمہ،نائب تحصیلدارچک جھمرہ رانا غلام مصطفی،تحصیل جنرل سیکرٹری پاکستان تحریک انصاف ملک ارشاد حسین اعوان،تحصیل صدر پاکستان تحریک انصاف شہزاد خالد چیمہ،وائس چیئرمین مارکیٹ کمیٹی چک جھمرہ اعجاز باجوہ،،سٹی صدر طارق گجر،چیئرمین مرکزی انجمن تاجران تحصیل چک جھمرہ امان اللہ باجوہ،صدر مرکزی انجمن تاجران میاں عبدالرحمٰن،ملک افتخار،میاں اویس طاہر،بلال دیال،ملک اعجاز حسین اعوان،ملک محمد اکمل اعوان، ملک اعتزاز احسن اعوان،ملک حسنین نمبردار،عمرشفیق بھٹی،عدنان بھٹی، آصف جاوید،عمران خان بھٹی،توقیراحمدلوناسمیت دیگر سیاسی وسماجی شخصیات نے خصوصی طورپر شرکت کی۔اس موقع پر حاجی اجمل چیمہ،دیگر مہمانان گرامی کا مارکیٹ کمیٹی کی جانب سے بھرپوراستقبال کیا گیا۔ حاجی اجمل چیمہ نے شرکاء سے خطاب میں کہا کہ چک جھمرہ عوام کی فلاح وبہبود کے لیے اقدامات کررہاہوں۔تحصیل چک جھمرہ کے ترقیاتی کاموں کے لیے پچاس کروڑ روپے کی گرانٹ منظورکروالی گئی ہے۔ جس سے شہرکی خوبصورتی اور تعلیم،صحت ودیگر ترقیاتی کام مکمل کروائیں گے۔ ملک صفدرحسین اعوان نے کہاکہ میں حاجی اجمل چیمہ کا بے حد مشکور ہوں کہ انہوں نے مجھے اس قابل سمجھا کہ مجھے چیئرمین کمیٹی چک جھمرہ منتخب کیا۔میں ۔ ۔ عوام کی بہتری کے لیے ہرممکن کوشش کرونگا۔جس سے عوام کو بہتر سہولت میسر ہو۔ملاوٹ مافیااورگراں فروشوں کو عوام سے زیادتی نہیں کرنے دونگا