بدھ , 02 ستمبر 2020ء
(416) لوگوں نے پڑھا
اسسٹنٹ کمشنر چک جھمرہ امتیاز بیگ نے ریونیو سٹاف اور فیڈمک اتھارٹیز کے ہمراہ فیڈمک اور علامہ اقبال انڈسٹریل اسٹیٹ کا دورہ کرکے تجاوزات اور قابضین کے خلاف شکایات کا جائزہ لیا۔ اسسٹنٹ کمشنرامتیاز بیگ کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے حکم کی روشنی میں کسی بھی سرکاری یا نجی زمین پر غیرقانونی تجاوزات کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ تجاوزات کے باعث شہروں اور قصبوں کے ماسٹر پلان خراب ہونے کے ساتھ راستے بھی تنگ ہو رہے ہیں۔