بدھ , 08 جولائی 2020ء
(405) لوگوں نے پڑھا
تحصیل چک جھمرہ میں تھانہ چک جھمرہ کی حدود میں فیصل آباد کنال ایکسپریس روڈ پر کھڑڑیانوانوالہ فلائی اوور کے قریب تحصیل گوجرہ کا رہائشی نوجوان راہگیر اپنی چلتی موٹر سائیکل سے گر کر شدید زخمی ہوگیا ۔ ریسکیو ٹیم اور کنال ایکسپریس روڈ گشت پر مامور پنجاب پولیس کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔ زخمی نوجوان کو ابتتدائی طبی امداد کے بعد جھمرہ سول ہسپتال منتقل کر دیا گیاخدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے نوجوان کے اچانک گرنے کی وجہ دل کا یا مرگی کا دورہ ہو سکتا۔