جمعہ , 03 جولائی 2020ء
(414) لوگوں نے پڑھا
پنجاب حکومت کی طرف سے پرائیویٹ سکولز پر فیسوں میں اضافے، والدین کو یونیفارم، کتابیں، سٹیشنری خریدنے پر مجبور کرنے سمیت مختلف پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔ جبکہ ان قوانین پر عملدرآمد کرانے کیلئے محکمہ تعلیم میں کمپلینٹ سیل قائم کرتے ہوئے شکایت درج کرانے کیلئے نمبرز سکولوں کے باہر آویزاں کرنے کے احکامات جاری کیے گئے تھے۔تاکہ والدین نجی سیکٹر کے خلاف شکایت کی صورت میں محکمہ تعلیم کےکمپلینٹ نمبر پر رابطہ کرسکیں۔ لیکن چک جھمرہ کی تحصیل کے نجی سکولوں نے محکمہ تعلیم کے احکامات کو نظر انداز کرتے ہوئے تاحال کمپلینٹ نمبر آویزاں نہیں کیے۔ ذرائع کے مطابق جھمرہ کے معروف نجی سکولز کتابیں, کاپیاں,یونیفارم سمیت دیگر دیگر اشیا سکول سے خریدنے کے پابند کرتے ہیں جبکہ شکایت نمبرز نہ ہونے کی بناء پر والدین محکمہ کو ان معاملات سے آگاہ کرنے سے قاصر ہیں۔