ہفتہ , 04 جولائی 2020ء
(569) لوگوں نے پڑھا
تحصیل چک جھمرہ میں چک جھمرہ روڈ پر حادثات کا سلسلہ جاری ہے ، کمزور ٹائر اوورا سپیڈ کی وجہ سے صبح ساڑھے سات بجے واپڈا سٹی کے سامنے مرغے سے بڑا ڈالہ ٹائر برسٹ ہونے سے الٹ گیا جس کی وجہ سے سینکڑوں مرغیاں ہلاک ہو گئیں اور ڈرائیور معجزانہ طور پر محفوظ رہا۔ اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ ہماری ہائی وے انتظامیہ سے اپیل ہے آئے روز حادثات کی روک تھام کے لئے گاڑیوں کی فٹنس چیکنگ اور اوور سپیڈ کنٹرول کے لئے کنال ایکسپریس وے پر چیکنگ کے لئے انتظامات کئے جائیں۔