بدھ , 08 جولائی 2020ء
(579) لوگوں نے پڑھا
فیصل آباد کی تحصیل چک جھمرہ کا ریلوے اسٹیشن ٹریک بارش کے پانی میں ڈوب گیا ۔ انتظامیہ پانی نکالنے میں سست روی کا شکار ہے انتظامیہ نے پچھلے آٹھ گھنٹے میں پانی کی نکاسی کے لیے کوئی انتظام نہیں کیا ۔ پانی کے سبب بڑے حادثے کا خدشہ ہے ۔ ٹریک پانی میں ڈوب جانے کے سبب ٹرینیں تاخیر کا شکار ہورہی ہیں ۔ شہریوں کو بھی ریلوے ٹریک عبور کرنے میں دشواری کا سامنا ہے ۔ انتظامیہ کی نا اہلی ایک نئی داستان رقم کررہی ہے ۔