Naveed
بدھ , 03 فروری 2021ء
(783) لوگوں نے پڑھا
سانگلہ ہل جھمرہ روڈ کھڑیانوالہ پر سے نوجوان ڈیوٹی پر جاتے ہوئے لوٹ مار کا شکار ہوگیا۔ نوجوان عاطف کا کہنا تھا ڈاکو اس سے موبائل، موٹر سائیکل، پرس جس کے اندر اس کے اصل کاغذات بھی تھے اور نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے۔ نوجوان کا مذید کہنا تھا کہ ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر ڈکیتی کے بعد دھمکی دیتے ہوئے فرار ہوگئے کہ اگر کسی کو بتایا تو تمہیں جان سے ماردیں گے۔ پولیس و انتظامیہ سے لوگوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ڈاکوؤں کو پکڑ کر لوٹ مار کا قلع قمع کیا جائے تاکہ لوگوں کی جان و مال محفوظ رہیں۔