Naveed
بدھ , 20 جنوری 2021ء
(591) لوگوں نے پڑھا
چک جھمرہ کی عوام ہوجائیں تیار ان کے لئے ایک خوشی کی خبر ہے پنجاب کے گورنر چوہدری محمد سرور کی جانب سے چک جھمرہ کے عوام کے لئے ایک بڑے منصوبے کا افتتاح کردیا گیا۔ چوہدری سرور نے 161 ملین کی لاگت کے منصوبے پنجاب آب پاک اتھارٹی پراجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھ دیا ہے۔ افتتاح کے موقع کی خاص بات فیتہ ایک بزرگ ماں جی سے کٹوایا گیا۔ منصوبے سے 16 دیہاتوں کے 57 ہزار سے زائد خاندانوں کو روزانہ کی بنیادوں پر پینے کا صاف پانی میسر آئے گا۔ منصوبے پر لوگوں نے انتہائی خوشی کا اظہار کیا ان کا کہنا تھا کہ ہم حکومت کے اس اقدام کو سراہتے ہیں چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کے وژن کے مطابق مستقبل میں بھی اسی طرح کے عوامی منصوبے شروع کئے جائیں گے جن میں فلٹر پلانٹس کی تنصیب کے منصوبے بھی شامل ہیں انہوں نے امید ظاہر کی منصوبوں سے لاکھوں لوگوں کو صاف پانی میسر آئے گا۔