بدھ , 25 نومبر 2020ء
(461) لوگوں نے پڑھا
فیصل آباد کی تحصیل چک جھمرہ میں خاتون جسم فروشوں کے چنگل سے نکلنے میں کامیاب ہوگئی۔ رہائی پانے والی لڑکی نے ہولناک انکشافات کیے۔ متاثرہ خاتوں مہوش کا کہنا تھا کہ منظم گروہ کے 3 افراد نے نوکری کا لالچ دیکر اغواء کیا اور اسلام آباد لے گئے۔ ملزمان 9 ماہ تک زیادتی کرتے اورغیراخلاقی پیشہ اختیار کروایا گیا۔ مہوش نے بتایا کہ اسلام آباد میں جہاں رکھا وہاں اور بھی لڑکیاں موجود تھیں۔ کچھ لڑکیوں کو پشاور اور افغانستان فروخت کر دیا جاتا ہے۔ لڑکی نے مطالبہ کیا کہ ملزمان کی تصاویر میرے پاس موجود ہیں، پولیس مدد کرے۔ جھمرہ پولیس نے متاثرہ لڑکی کی درخواست وصول کر کے کارروائی شروع کر دی