Naveed
بدھ , 22 جولائی 2020ء
(368) لوگوں نے پڑھا
(22 جولائی 2020)تھانہ چک جھمرہ کی تاریخی عمارت منہدم تاہم عوام کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے تھانہ چک جھمرہ کی موجودہ عمارت 9 سال پہلے یعنی 2011ء کو بنا کر اس کو مثالی تھانے کا رتبہ دے دیا گیا تھا یہاں جو پرانی عمارت تھی اس کی اپنی ایک تاریخ تھی جس پر زیادہ کچھ نہیں لکھا گیا بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ 1896ء میں انگریز سرکار کی جانب سے بنائی جانے والی تھانے کی عمارت اور اس تھانے کو تب بھی فرسٹ کلاس پولیس اسٹیشن کا ہی درجہ حاصل تھا تب فرسٹ کلاس اور سیکنڈ کلاس دو قسم کے تھانے ہوتے تھے فرسٹ کلاس تھانے میں ڈپٹی انسپکٹر یعنی ایک بڑا تھانے دار,دو سارجنٹ اور بارہ سپاہی ہوتے جبکہ سیکنڈ کلاس پولیس اسٹیشن میں آفیسر اور ملازمین کی تعداد کم ہوتی اور ان کا علاقہ (ایریا) بھی کم ہوتا۔ فرسٹ کلاس کی نسبت دیگر سہولیات بھی کم ہوتی تھی – تاریخی حوالوں کے مطابق یہاں پر فرسٹ کلاس پولیس اسٹیشن اس لیے بنایا گیا تھا کہ یہاں کے جو مقامی لوگ کریمنل تھے اور چوری ان کا پیشہ تھا ان پر قابو پانے کیلئے تھانے کی یہ عمارت بنائی گئی تھی واضح رہے کہ کئی سال تک یہ تھانہ چنیوٹ روڈ کے نام سے پکارا جاتا رہا اور تقریباً 1905ء میں اس کا نام تبدیل کرکے تھانہ چک جھمرہ رکھ دیا گیا تھا تب سے یہ تھانہ چک جھمرہ کے نام سے جانا جانے لگا۔