Naveed
جمعرات , 01 اپریل 2021ء
(417) لوگوں نے پڑھا
ساہووالا میں عاطف ملک کی بکریوں کی چوری کا واقعہ پیش آیا جس میں بڑی تعداد میں بکریوں کو چوری کرلیا گیا، تفصیلات کے مطابق مالک جب صبح سو کر اُٹھا تو بکریاں غائب تھیں صرف چند بکریوں کو چھوڑ کر چور باقی تمام بکریاں لے گئے۔ مالک کی جانب سے ان کی تلاش کے لئے کوششیں کی گئیں لیکن بکریاں نہیں مل سکیں، مالک کا کہنا تھا کہ پولیس کو بھی اطلاع دے دی ہے۔ مالک نے حکومت و انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ اس کے جانور واپس دلائیں جائیں۔