منگل , 07 جولائی 2020ء
(349) لوگوں نے پڑھا
تحصیل چک جھمرہ کے باشندوں کا کہنا ہے کہ اس وقت پورے پاکستان میں کرونا وائرس کےپیش نظر لاک ڈاون ہے۔ تمام تعلیمی ادارے بند ہیں مگر پرائیویٹ اسکول مالکان والدین کو فون کال کر کے فیس کا مطالبہ کررہے ہیں کاروبار کی بندش کے باعث دو وقت کی روٹی سے ہر پاکستانی پریشان ہے مگر مصیبت کی اس گھڑی میں پرائیویٹ اسکول مافیا نے والدین کی پریشانیوں کو مزید بڑھا دیا ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ چک جھمرہ ایک چھوٹا سا قصبہ ہے جہاں غریب اور متوسط طبقہ رہائش پذیر ہے کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن کے دور میں ان کی زندگی مالی طور پر ویسے ہی پریشان کن ہے۔ ان کا مطالبہ ہے کہ حکام بالا کو اس اہم مسئلہ پر فی الفورنوٹس لینا چاہئے