جمعرات , 02 جولائی 2020ء
(190) لوگوں نے پڑھا
چک جھمرہ میں تھانہ فیڈمک کا علاقہ ایک بار پھر ڈکیتوں کے نشانہ پرآگیا ۔ چھ مسلح ڈاکوں نے سروس روڈ پر ناکہ لگا کر درجن سے زآئد راہگیروں کو لوٹ لیا دوران ڈکیتی تین موٹر سائیکل موبائل اور ہزاروں روپے چھین کر لے گئے متاثرہ شہری نے بتایا کہ دوران ڈکیتی مسلح افراد نے تشدد کیا اور سب کو رسیوں سے باندھ دیا۔ تھانہ فیڈمک کے علاقہ میں بڑھتی ہوئی ڈکیتی کی واردتوں پر علاقہ بھر تشویش پائی جاتی ہے۔ شہریوں نے سی پی او فیصل آباد سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔