Naveed
اتوار , 10 جنوری 2021ء
(450) لوگوں نے پڑھا
فیصل آباد کو بذریعہ ساہیانوالہ انٹر چینج سے موٹر وے اور فیڈمک انڈسٹریل زون ساہیانوالہ سے ملانے والی سڑک ایکسپریس وے پر رات کو سفر کرنے والے شہریوں کی سہولت کے لیے پولز لگا کر لائٹنگ کا انتظام کیا گیا تھا مگر نامعلوم وجوہات کی بنیاد پر الیکٹرک پولز سے لائٹس تو ابھی نہیں جل پارہیں ساتھ ساتھ ہی جن پولز پر لائٹس تھیں ان پولز کے نیچے سے بھی بولٹ غائب ہوچکے ہیں جس کی وجہ سے متعدد پولز بھی گرچکے ہیں اور کچھ مذید بھی گرسکتے ہیں جو کسی حادثے کا سبب بھی بن سکتے ہیں۔ ایکسپریس وے پر رات کو سفر کرنے والوں کی سہولت کے لئے پولز پر لائٹس نصب کی گئیں تھیں لائٹس کا نظام تو درہم برہم ہوہی چکا ہپے ساتھ ساتھ پولز گرکر کسی حادثے کا سبب بھی بن سکتے ہیں۔ انتظامیہ کو حوالے سے اقدامات کی ضرورت ہے۔