جمعرات , 03 دسمبر 2020ء
(217) لوگوں نے پڑھا
فیصل آباد کی تحصیل چک جھمرہ میں پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف مہم جاری ہے۔ تھانہ چک جھمرہ نے کریمینلز کے خلاف کریک ڈاؤن کیا۔ جس کے بعد ملزمان ظہیر اوریعقوب منشیات فروخت کرتے ہوئے گرفتارکیے گئے۔ جبکہ ملزم ذوالقرنین جواء کھیلتے ہوئے پکڑا گیا۔ 1790 گرام منشیات اور داؤ پر لگی رقم برآمد کی گئی۔ تھانہ چک جھمرہ میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔