جمعہ , 03 جولائی 2020ء
(207) لوگوں نے پڑھا
اسسٹنٹ کمشنر چک جھمرہ نے فیڈمک ساہیانوالہ میں کوکا کولا فیکٹری کے ویسٹ واٹر ٹینک میں گر کر تین افراد کے ہلاک اور تین ورکرز زخمی ہونے کے واقعہ کی ابتدائی انکوائری رپورٹ جاری کردی ہے.دریں اثناء ڈپٹی کمشنر محمد علی نے واقعہ رونما ہونے کی وجوہات اور ذمہ داروں کا تعین کرنے کے لئے پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دے دی.ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹرز کمیٹی کی کنوینر جبکہ اسسٹنٹ کمشنر چک جھمرہ،ڈائریکٹر لیبر،نمائندہ1122 اور انڈسٹریز ڈیپارٹمنٹ کے نمائندہ کمیٹی کے ممبر ہونگے.کمیٹی پانچ روز میں اپنی جامع رپورٹ پیش کرے گی.