جمعرات , 02 جولائی 2020ء
(188) لوگوں نے پڑھا
چک جھمرہ، دارالاحسان ساہیانوالہ سمیت دیگر نواحی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ ہونے والے والی تیز بارش کے ساتھ مختلف علاقوں میں ژالہ باری بھی ہوئی۔ جس سے گندم کی تیار اور کٹائی کے بعد اگلے مرحلے کیلئے کھلے آسمان تلے رکھی گئی بڑی فصل کے خراب ہونے کے بھی خدشات منڈلانے لگے ہیں۔ بارش کی وجہ سے گندم کے کاشتکار بھی خاصے پریشانی کا شکار دکھائی دیتے ہیں۔ جبکہ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران بھی وقفے وقفے سے بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے جس سے کاشتکاروں کو نقصان کا بھی سامنا کرنا پڑسکتا ہے