منگل , 07 جولائی 2020ء
(346) لوگوں نے پڑھا
20مارچ 2020 ۔ پنجاب کے دیگر اضلاع کی طرح فیصل آباد ضلع کی بھی تمام تحصیل میں کاروباری سرگرمیاں معطل کرنے کا حکم نامہ جاری کر دیا گیا ہے ۔ دفعہ 144کے تحت 22مارچ سے24مارچ تک تمام مارکیٹس۔شاپنگ مالزاورہوٹلزبند رہیں گے۔ فارمیسیز، ڈسپینسریز، کلینکس ، کریانہ سٹورز ، تندور، مِلک شاپس، آٹو ورکشاپس اور پٹرول پمپس۔ کھلے رہیں گے۔ ہوٹلز سے کھانا لے جانے اور ہوم ڈیلیوری سروس پر کوئی پابندی نہیں ہوگی۔ یہ حُکم 21مارچ رات 9 بجے سے موثر ہوکر 24مارچ کی صبح 9 نجے تک نافذالعمل رہے گا۔ ضلعی انتظامیہ کے حکم نامے کے خلاف ورزی پر حسبِ ضابطہ بِلا امتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے گی