منگل , 17 نومبر 2020ء
(311) لوگوں نے پڑھا
تحصیل چک جھمرہ کے گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول نیو اسٹینٹرڈ محلہ محمد پورہ فضل شاہ میں سائنس آگہی مہم کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں چوتھی جماعت کے طالب علموں کو سائنس فلٹریشن کے عنوان سے منعقد کی جانے والی آگہی مہم میں استاد اویس سلیم نے لیکچر دیئے ۔ اور فلٹریشن کے حوالے سے بنیادی نکات بتائے۔ بچوں نے تھویری کے ساتھ پریکٹیکل میں بھی گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر سوال جواب کا سیشن بھی ہوا ۔ آگہی مہم میں ہیڈ ٹیچر زاہد نسیم اور اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر نوید علی نے بحیثیت مبصر شرکت کی۔ نوید علی کا کہنا تھا کہ ننھے منے طالب علموں میں سیکھنے کی لگن اور جوش ہے یہ بچے ہمارا اثاثہ ہیں ۔ ہمیں ان کی سرپرستی کرنی ہے تاکہ پاکستان کا مستقبل روشن ہوسکے ۔