Naveed
بدھ , 27 جنوری 2021ء
(435) لوگوں نے پڑھا
نواحی علاقے چک 126 ر ب پہارنگ میں کھڑے پانی کےمسئلے نے عوام کی زندگی انتہائی مشکلات میں مبتلا کردی۔ علاقہ مکین جنازے تک کو اُٹھا کر پانی میں سے گزرنے پر مجبور ہیں صورتحال میں چھوٹے بچوں کو بھی اسکول آنے جانے میں مشکلات پیش آتی ہیں۔ لوگوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ نکاسی آب کے مسئلے کا فوری طور پر تدارک کرکے عوام کو سنگین پریشانی سے نجات دلائی جائے۔