Naveed
جمعرات , 11 فروری 2021ء
(572) لوگوں نے پڑھا
رانا محسن جھمرہ تھنڈر کرکٹ کلب کی طرف سے مایہ ناز اوپنر کے طور پر کھیلتے ہیں وہ میچ کو اپنی انفرادی کارکردگی کی بدولت اپنی ٹیم کے حق میں بدلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ گزشتہ دنوں بھی انہوں نے ایسا ہی کچھ کارنامہ انجام دیا جس میں چک نمبر 157 ر ب کے خلاف میچ میں ان کی دھواں دار 70 رنز کی ناقابل شکست اننگز کی بدولت میچ یکطرفہ ہوگیا اور انکی ٹیم نے کامیابی حاصل کی۔ شائقین ان کی جارحانہ بلے بازی سے بہت محظوظ ہوتے ہیں اور ان کو داد دیئے بنا نہیں رہتے۔