جمعرات , 02 جولائی 2020ء
(636) لوگوں نے پڑھا
فیصل آباد کہ تحصیل چک جھمرہ کی سب سے پرانی دشمنی آج سے پچاس سال سے زیادہ عرصہ پرانی دشمنی تھی چوہدری محمد حسین ڈھلوں ڈھلم والےاور سردار غلام محمد باجوہ بگھوان سنگھ والے کےدرمیان ہوئی۔ یہ جو دوتصویر نیلے کپڑوں میں غلام محمد باجوہ کے صاحبزادے نواز باجوہ عرف نواجا سکھ اور سفید کپڑوں محمد حسین ڈھلوں کے صاحبزادے جج ڈھلوں کے بھائی افتخار ڈھلوں عرف گوگا ڈھلوں کی تصویریں ہیں. یہ تھی وہ دشمنی جس نے سارے چک جھمرہ کے علاقے پر اپنے اثرات چھوڑے ان دوخاندانوں کی تعلق داریوں اور رشتہ داریوں کی بدولت دشمنی اور بعدماشی کی لپیٹ میں سکندرپور کا باجوہ خاندان.دیڑھ کا آصف کھرل اور تتلہ فیملی.ونجواں سے فوجی فیملی اور بلگن سے رانا تنویر فیملی .پنواں سے پنوں اور بسرا فیملی بدھ سنگھ کی تتلہ فیملی اسی طرح سالار والا اور سانگلہ کی چٹھہ فیملیز اور سارالاوالا کا کا کوڈہ خاندان .سائیاںوالہ کا گوگا مصلی خاندان .گنہ گوجرہ کی شاہ اور ملاح فیملی.بانگے چک سے شوکت چیمہ فیملی سے اثرات پھیلتے پھیلتے پہاڑنگ کی مختار باجوہ فیملی اور وہاں سے کچھیاں اور تلونڈی کی نمبردار فیملی اور پھلی پہلوان خاندا.پھر رڑہ ٹالی اور دیال گڑھ اور ستھوئی والا کا بھٹی خاندان.نلے والا سے شیخ محمد حسین خاندان.اور حھمرہ شہر کی متعدد فیملیز اور خاندان جن میں بٹ .بھٹی رحمانی اور میاں ریحان چاند فیملی تک محمد حسین ڈھلوں.گوگا ڈھلوں اور غلام محمد باجوہ اور نواجا سکھ خاندان کی دشمنی کے اثرات پہنچے.جس سے پورے پورے خاندان تک قتل ہوے. چک جھمرہ کے علاقے کی یہ ہے سب سے پرانی اور پہلی دشمنی لیکن یہ لوگ خاندانی تھے.عورتوں اور بچوں کادشمنی کے دوران بھی خیال رکھا جاتا اور اورآنھیں اپنے بچے اور اپنی عورتوں سے زیادہ عزت دی جاتی. چک جھمرہ جو کہ انگریز دور سے مشہور کاروباری شہر اور منڈی تھا.اگر ہم اپنے اندر برداشت پیدا کرلیں تو پھر سے یہ علاقہ کاروبار عروج حاصل کر سکتا ہے . تھانہ چک جھمرہ . تھانہ ساہیاںوالہ.تھانہ فیڈمک.اور تھانہ کھڑیاںوالہ اور بلوچنی کے علاقے بھی پہلے تھانہ چک جھمرہ کا حصہ تھے