جمعرات , 02 جولائی 2020ء
(178) لوگوں نے پڑھا
تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال چک جھمرہ کے ایمرجنسی بلاک کی چھت کے جوائنٹ کو ایم ایس ڈاکٹر وسیم بھٹی نے اپنی مدد آپ کے تحت مرمت کرواکے ہسپتال وارڈ میں آنے والے بارش کے پانی کو روک دیا ہے. جبکہ چک جھمرہ کی سیاسی قیادت نے ایسے تمام عوامی مسائل کو پس پشت ڈال رکھا ہے تفصیلات کے مطابق تحصیل چک جھمرہ کے واحد سرکاری ہسپتال کی ایمرجنسی بلاک کی عمارت کی چھت میں عرصہ دراز سے دراڑ پڑی ہوئی تھی جس کی وجہ سے بارش کا پانی ٹپکتا رہتا تھا مگر جھمرہ کے سیاسی چوہدریوں نے دیگر عوامی مسائل کی طرح اس مسئلے کو پس پشت ڈال رکھا تھا مگر چک جھمرہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کی انتظامیہ نے اپنی مدد آپ کے تحت اس دراڑ کی مرمت کراتے ہوئے ہسپتال کی عمارت کو عوام کے لیے مزید مضبوط بنا دیا ہے۔