جمعرات , 09 جولائی 2020ء
(352) لوگوں نے پڑھا
چک جھمرہ تھانہ ساہیانوالہ کے علاقہ 471 ج ب میں
گھریلو ناچاقی پر بھائی نے فائرنگ کر کے تیس سالہ بہن کو قتل کر دیا۔ مقتولہ ساجدہ
تین بچوں کی ماں تھی اور خاوند دوسرے شہر ملازمت کرتا تھا اور مقتولہ ساجدہ اپنے
بھائیوں کے پاس 471 ج ب میں رہتی تھی رات گئے کمرے میں سو رہی تھی کہ مقتولہ کے بھائی
ساجد نے فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا ملزم فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہوگیا
تھانہ پولیس نے نعش تحویل میں لے کر کارروائی کا آغاز کر دیا