بدھ , 08 جولائی 2020ء
(459) لوگوں نے پڑھا
تحصیل چک جھمرہ کے تھانے ساہیانوالہ کی حدود 23 ج ب میں عرصہ بارہ سال قبل مہندی کی تقریب میں جھگڑا ہوا تھا جس میں دو بھائیوں ثناء اللہ اور ذکاء اللہ نے فائرنگ کرکے ایک رقاصہ کو ہلاک کردیا تھا اور اس کی ساتھی زخمی ہوئی تھی ۔ واقعہ کے بعد پولیس نے پانچ افراد کے خلاف قتل کا مقدمی درج کیا تھا ۔ جس میں قتل اقدام قتل سمیت سات دفعات لگائی گئی تھیں ۔ مقدمے میں نامزد چار ملزمان کو پولیس نے گرفتار کرلیا تھا ۔ جو جیل میں بند ہیں جبکہ نجیب اللہ بیرون ملک فرار ہونے میں کامیاب ہوچکا تھا جس کے سرکی قیمت دو لاکھ روپے مقرر کی گئی تھی ۔ ایس ایچ او تھانہ ساہیانوالہ کے مطابق مخبر کی اطلاع پر ایف آئی اے لاھور اور سا ہیانوالہ پولیس کی ٹیموں نے مشترکہ کاروائی کے بعد اشتہاری ملزم کو گرفتار کرلیا جبکہ مزید تفیش جاری ہے ۔