بدھ , 08 جولائی 2020ء
(279) لوگوں نے پڑھا
تھانہ جھمرہ کے علاقہ 189 رب رسول پور میں 192 رب
کے رہائشی 40 سالہ ہئیر ڈریسر ثناءاللہ اپنی دکان پر موجود تھا کہ اسی دوران
نامعلوم نقاب پوش موٹرسائیکل سوار داخل ہو ئے اورفائرنگ کرتے ہوئے ثناءاللہ کو قتل
کردیا جس پر مقتول کے ورثاء نے لاش ایکسپریس وے پر رکھ کر احتجاجی مظاہرہ کرتے
ہوئے روڈ کو ٹریفک کیلئے مکمل طور پر بلاک کردیا۔ مظاہرین کی جانب سے پولیس کے
خلاف شدید نعرے بازی بھی کی گئی۔ مین ایکسپریس وے بند ہونے سے گاڑیوں کی بھی لمبی
قطاریں لگ گئیں۔ مظاہرین نے پولیس حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ قتل کے واقعہ میں ملوث
عناصر کو فوری طور پر گرفتار کرتے ہوئے انہیں انصاف فراہم کیا جائے۔"