اتوار , 05 جولائی 2020ء
(672) لوگوں نے پڑھا
تحصیل چک جھمرہ میں تھانہ فیڈمک کے نواحی گاؤں بانگے چک کے رہائشی افتخار نامی غریب کاشتکار نے بتایا ہے کہ اسے گاؤں کے بااثر افراد بلال اور عبدالرحمن وغیرہ نے معمولی تلخ کلامی پر اپنے مسلح ساتھیوں کے ساتھ اس کے گھر پر حملہ کرکے اس کی بیٹیوں اور بیوی سمیت پورے خاندان کو تشدد کا نشانہ بنانا شروع کر دیا بعدازاں زخمی حالت میں چھوڑ کر فرار ہوگئے جبکہ پولیس تاحال ان بااثر افراد کے خلاف کسی بھی قسم کی کارروائی کرنے سے گریزاں ہے۔