جمعہ , 03 جولائی 2020ء
(221) لوگوں نے پڑھا
چک جھمرہ میں جاوید اقبال کے لیے محکمہ کی چالیس سالہ خدمات کو اس موقع پر خوب سراہا گیا ۔ ایس ڈی او سمیت دیگر اہلکاروں نے جاوید اقبال کوپھولوں کے ہار پہنائے۔ گلدستے دیئے ۔ الوداعی تقریب میں جاوید اقبال کے ساتھی غم زدہ دکھائی دیئے جبکہ جاوید اقبال خود بھی دوستوں سے بچھڑنے پر افسردہ نظر آئے۔ ایس ڈی او وقار خان کا کہنا تھا کہ جاوید اقبال جیسے ملازم محکمہ کا قیمتی اثاثہ ہیں ان کی محکمانہ خدامات کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ۔ جاوید اقبال کی جانب سے اس موقع پر اپنے ساتھیوں کے لیے ظہرانے کا اہتمام کیا گیا ۔ انہوں نے بھی ساتھیوں سے بچھڑنے کو شدید سانحہ قرار دیا اور اپنے دکھ کا اظہار کیا