بدھ , 08 جولائی 2020ء
(396) لوگوں نے پڑھا
فیصل آباد کی تحصیل چک جھمرہ کے واپڈا آفس میں وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق روشن پاکستان کے تحت کھلی کچری کا انعقاد ہوا ۔ جس میں عوام نے حکام سے کھل کر شکایتیں کیں ۔ کھلی کچری میں ایس ای فرسٹ سرکل فیسکو چوھدری الیاس گھمن ایکسین چک جھمرہ ڈویزن سجاد حیدر اعوان چئیرمین فیسکو ھائیدرویونین چوھدری سرفراز احمد ھندل ایس ڈی چک جھمرہ محمد وسیم باری ایس ڈی جنڈانوالہ زبیح اللہ ایس ڈی او کھڑیانوالہ وقاص اسلم ایس ڈی او محمد عمران شہزاد نے لوگوں کے مسائل سنے اور موقع پر احکامات جاری کیے ۔ آخر میں ایس ای چوھدری الیاس گھمن نے چک جھمرہ واپڈا کہ عملہ سے کہا کہ عوام کے مسائل کو ترجیع بنیادوں پر حل کریں اس سلسلے میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔