منگل , 07 جولائی 2020ء
(101) لوگوں نے پڑھا
تحصیل چک جھمرہ میں چھ مسلح ڈاکوں نے سروس روڈ پر ناکہ لگا کر درجن سے زائد راہگیروں کو لوٹ لیا۔ دوران ڈکیتی تین موٹر سائیکل موبائل اور ہزاروں روپے چھین کر لے گئے۔ متاثرہ شہری نے بتایا کہ دوران ڈکیتی مسلح افراد نے رسی سے باندھا اور تشدد بھی کیا ۔ تھانہ فیڈمک کے علاقہ میں بڑھتی ہوئی ڈکیتی کی واردتوں پر علاقہ بھر تشویش پائی جاتی ہے ۔ شہریوں نے سی پی او فیصل آباد سے فوری نوٹس لینے کامطالبہ کیا ہے