Naveed
منگل , 23 فروری 2021ء
(510) لوگوں نے پڑھا
چک جھمرہ سے تعلق رکھنے والے رشید بلوانہ جو کہ تن سازی کرتے ہیں اور دو بار جونیئر مسٹر فیصل آباد کا ٹائیٹل اپنے نام کرچکے ہیں، چک جھمرہ کا فخر بن گئے ہیں لوگ ان سے ملنا اپنے لئے باعث افتخار سمجھتے ہیں۔ رشید بلوانہ نا صرف انٹر ڈسٹرکٹ مقابلوں میں پوزیشن حاصل کرچکے ہیں بلکہ آل پنجاب مقابلوں میں بھی نمایاں نمبروں پر رہ چکے ہیں۔ نوجوان اس وقت مسٹر فیصل آباد کے ٹائٹل کے حصول کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ لوگوں نے ان کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے کہ وہ مسٹر فیصل آباد مقابلوں میں نمایاں پوزیشن حاصل کریں۔